آج کل فقیر پیسے ہتھیانے کے لئے جھوٹے ڈرامے کرتے تو بہت پکڑے گئے ہیں۔ لیکن ایسا فقیر جو باقاعدہ جائیداد کا مالک ہو اتنی عام بات نہیں۔ مصر کے شہر قاہرہ میں ایسی فقیرنی ہے جو کروڑوں کی جائیداد کے علاوہ 5 عالیشان عمارتوں کی مالکن ہے۔

اس امیر ترین بھکارن کا نام نفیسہ اور عمر 57 برس ہے۔ نفیسہ کے 2 بینک میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز موجود ہیں جو پاکستانی کئی کروڑ بنتے ہیں۔

نفیسہ کی حیرت انگیز اسٹریٹجی وہیل چئیر پر معذوری کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگنا تھی۔ اسی چالبازی کے ذریعے وہ لوگوں کو دھوکہ دے کر ان کے پیسے اینٹھتی تھی اور جائیداد بناتی تھی۔

پولیس نے تفتیش کے دوران معلوم کیا کہ بھکارن مکمکل طور پر ٹھیک ہے اور کسی قسم کی معذوری نہیں۔ نفیسہ پر مقدمہ کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے