آم کیا مارکیٹ میں آئے سوشل میڈیا پر آموں کے متعلق مختلف باتیں بھی گردش کرنے لگیں۔ جہاں کچھ لوگ آم سے بننے والے شیک اور مختلف میٹھے کی ریسیپیز شئیر کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی پوسٹس شئیر کررہے ہیں۔

ایک خبر یہ بھی گردش کررہی ہے کہ آم کھا کر کولڈ ڈرنک پینا اس قدر خطرناک ہے کہ فوری طور پر بیہوشی یا پھر موت بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن کیا یہ باتیں درست ہیں؟ آئیے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آم میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کولڈ ڈرنک کے ساتھ مل کر خطرناک ری ایکشن پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے آم کھا کر سوفٹ ڈرنک پینا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ البتہ یہ دعویٰ درست نہیں۔ کیونکہ پکے ہوئے آم میں سٹرک ایسڈ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ لیموں میں سٹرک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور لوگ اسے کولڈ ڈرنک میں نچوڑ کر پیتے ہیں۔

کولڈ ڈرنک آپ کے معدے کے درجہ حرارت کو وقتی طور پر کم کر سکتہ ہیے۔ یہ ہاضمے کے عمل کو سست کر سکتے ہیں اور کچھ لوگوں میں اپھارہ یا تکلیف کے احساسات کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ بعض کاربونیٹیڈ یا میٹھے مشروبات حساس افراد میں بدہضمی یا جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

لیکن اگرآپ کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی ہے اور آم اور کولڈ ڈرنک کے امتزاج سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو پھر پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ البتہ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ کولڈ ڈرنک میں چینی کی بھاری مقدار ہوتی ہے اس لئے وہ صحت کے دوسرے مسائل سے دوچار ضرور کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے