صحت مند رہنا تو ہر کوئی چاہتا ہے لیکن اس کے لیے جن چیزوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ کم ہی لوگ کرتے دکھائی دیتے ہیں- جس کی ایک بڑی وجہ ہمارا بےترتیب قسم کا لائف اسٹائل یا پھر طرزِ زندگی ہے- آج ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ سے پیٹ بھرنے یا پھر زبان کے ذائقے کے لیے کھاتے ہیں اور وہ کم ہی اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ جو کھا رہے ہیں وہ ان کو فائدہ پہنچا بھی رہا ہے یا نہیں یا پھر اس کو کھانے کا ان کی صحت کو نقصان ہی نقصان ہے- لیکن اگر صرف چند چیزوں پر غور کرلیں تو ہم باآسانی مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں-
ہم اکثر یہ سنتے ہیں کہ نہار منہ یا خالی پیٹ چند چیزوں نہ کھاؤ طبعیت خراب ہوجائے گی- لیکن ہم آپ آج ڈاکٹر لالہ رخ ملک کی اس ویڈیو کے توسط سے ان چیزوں کے بارے میں جانیں گے جنہیں اگر خالی پیٹ کھایا جائے تو انسان ایک صحت مند زندگی گزار سکتا ہے-