پنے بیگ میں یہ چیز ہمیشہ رکھتی ہوں کیونکہ۔۔ حاجرہ یامین نے نوجوان لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے لئے کیا اہم مشورہ دیا؟

“برا وقت کبھی بتا کر نہیں آتا اس لئے میں تمام نوجوان لڑکیوں سے یہی کہوں گی کہ اپنے بیگ میں کوئی تیز دھار آلہ یا ٹیزر گن ٍضرور رکھیں تاکہ ہراسانی وغیرہ سے بچ سکیں“

یہ کہنا ہے ابھرتی ہوئی اداکارہ ہاجرہ یاسمین کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں۔

اجرہ یاسمین سے جب اینکر نے پوچھا کہ وہ اپنے بیگ میں کون سی چیزیں لازمی رکھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیگ میں ہمیشہ پرفیوم، لپ بام اور ایک عدد ٹیزر گن لازمی موجود ہوتی ہے۔

اینکر کے استفسار پر حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر خدا کی شکرگزار ہیں کہ انھیں کبھی ٹیزر گن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی لیکن برا وقت بتا کر نہیں آتا اس لئے لڑکیوں کو پہلے یہ احتیاط کرنی چاہیے اور ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔