کیا آپ جانتے ہیں کے مونگ پھلی کا مکھن صرف سینڈوچ میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں 

شیونگ کریم اگر آپ کی شیونگ کریم ختم ہو گئ ہے تو پریشان نہ ہو بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور شیو بنا لیں

فرنیچر کی بھی صفائی کی جا سکتی ہے بس تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے 5 منٹ تک رگڑیں آپ کا پرانا فرنیچر بلکل نیا جیسا ہو جائے گا۔

ببل گم کو ہٹانے کے لیےبچے اور ببل گم جب ساتھ ہوں تو خطرہ تو رہتا ہے ببل گم کے بالوں میں چپکنے کا اگر کبھی ایسا ہو تو تھوڑا سا مونگ پھلی کا مکھن لیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر اسے نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔

اگر آپ کا تیل ختم ہوگیا ہے تو اس کی جگہ مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اپنا کھانا تیار کرلیں اور اس سے کھانے کا کافی اچھا ذائقہ آئے گا۔

اگر آپ نے مچھلی بنائی ہے اور گھر میں بو ہوگئی ہے تو 2 چمچ مونگ پھلی کا مکھن لیں اور اسے پکنے دیں تھوڑی دیر میں بو ختم ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے